سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
روز قیامت مظلوم حیوانات کو قصاص دلوایا جائے گا
ترقیم الباني: 1588 ترقیم فقہی: -- 3697
-" إن الجماء لتقص من القرناء يوم القيامة".
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک روز قیامت بے سینگ جانور کو سینگ والے جانور سے قصاص دلایا جائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3697]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1588
ترقیم الباني: 1966 ترقیم فقہی: -- 3698
-" يقضي الله بين خلقه الجن والإنس والبهائم، وإنه ليقيد يومئذ الجماء من القرناء حتى إذا لم يبق تبعة عند واحدة لأخرى قال الله: كونوا ترابا، فعند ذلك يقول الكافر: * (يا ليتني كنت ترابا) *".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اپنی مخلوقات یعنی جن و انس اور چوپائیوں کے مابین فیصلہ کریں گے اور سینگ کو سینگ والے جانور سے قصاص دلائیں گے، حتیٰ کہ کسی کا کسی پر کوئی مطالبہ باقی نہیں رہے گا۔ اللہ تعالیٰ (حیوانات کو) فرمائے گا کہ مٹی ہو جاؤ۔ اس وقت کافر کہے گا: ”ہائے کاش! میں (بھی) مٹی ہو جاتا“ (سورہ نبا: ۴۰)۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3698]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1966
ترقیم الباني: 1967 ترقیم فقہی: -- 3699
-" يقتص الخلق بعضهم من بعض، حتى الجماء من القرناء، وحتى الذرة من الذرة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(قیامت والے دن) مخلوقات کو ایک دوسرے سے قصاص دلایا جائے گا، حتیٰ کہ بے سینگ جانور کو سینگ والے جانور سے اور چیونٹی تک کو قصاص دلوایا جائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3699]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1967