🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

آخر زمانہ میں سخی خلیفہ۔ عراق، شام اور مصر کے وسائل، رزق کا روک لیا جانا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 4001 ترقیم فقہی: -- 3754
- (يكون في آخر أمتي خليفةٌ؛ يحثي المال حثياً؛ لا يعدُّه عداً) .
ابونضرہ کہتے ہیں: ہم سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے پاس تھے، انہوں نے کہا: قریب ہے کہ اہل عراق کی طرف قفیز اور درہم کی درآمد رک جائے۔ ہم نے کہا: یہ کیسے ہو گا؟ انہوں نے کہا: عجم سے (‏‏‏‏ ‏‏‏‏ایک وقت آئے گا کہ) وہ روک لیں گے پھر قریب ہے کہ اہل شام کی طرف سے دینار اور مد کی درآمد رک جائے۔ ہم نے کہا: یہ کیسے ہو گا؟ انہوں نے کہا: روم سے (‏‏‏‏ایک وقت آئے گا کہ) وہ روک لیں گے۔ اس کے بعد وہ تھوڑی دیر کے لیے بات کرنے سے رک گئے اور پھر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے آخر میں ایک ایسا خلیفہ ہو گا جو مال کے چلو بھربھر کے (‏‏‏‏لوگوں کو) دے گا اور اسے شمار نہیں کرے گا۔ میں نے ابو نضرہ اور ابوعلاء سے کہا: تمہارا کیا خیال ہے کہ وہ عمر بن عبدالعزیز ہو سکتا ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3754]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 4001

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں