سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
چادروں کی پیشین گوئی
ترقیم الباني: 4006 ترقیم فقہی: -- 3767
- (أمَا إنِّها ستكون لكمُ الأنماطُ) .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس چادریں (یا غالیچے) ہیں؟“، میں نے کہا: ہمارے پاس چادریں کہاں سے آئیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگاہ رہو! عنقریب تمہارے پاس ہوں گی۔“ سیدنا جابر کہتے ہیں: جب میں اپنی بیوی کو کہتا تھا کہ چادروں کو مجھ سے دور کر دے، تو وہ کہتی تھی: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا تھا: ”عنقریب تمہارے پاس چادریں ہوں گی۔“ میں یہ سن کر اس کو چھوڑ دیتا تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3767]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 4006