🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عبدیت کو بادشاہت پر ترجیح دینا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1002 ترقیم فقہی: -- 3797
-" لا، بل عبدا رسولا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جبریل امین، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے اور آسمان کی طرف دیکھا، (‏‏‏‏کیا دیکھتے ہیں کہ) ایک فرشتہ اتر رہا تھا۔ پس جبریل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ یہ فرشتہ اپنی ولادت سے لے کر آج تلک کبھی نہیں اترا۔ جب وہ اتر چکا تو اس نے کہا اے محمد (‏‏‏‏ صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ کے رب نے مجھے آپ کی طرف بھیجا ہے، (‏‏‏‏میں یہ پوچھنے آیا ہوں کہ) میں (‏‏‏‏اللہ) آپ کو بادشاہ بناؤں یا بندہ جو رسول ہو؟ جبریل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا: اے محمد! اپنے رب کے لیے عاجزی کا ثبوت دو۔ سو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، بلکہ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏وہ مجھے) بندہ اور رسول بنا دے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3797]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1002

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں