🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

تنے کا رونا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2174 ترقیم فقہی: -- 3798
-" لو لم أحتضنه، لحن إلى يوم القيامة. يعني الجذع الذي كان يخطب إليه".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک تنے کا سہارا لے کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر کا اہتمام کیا تو وہ تنا رونے لگ گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے اور اس کے ساتھ چمٹ گئے، پس وہ خاموش ہو گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں اس کو گلے نہ لگاتا تو یہ روز قیامت تک روتا رہتا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3798]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2174

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3547 ترقیم فقہی: -- 3799
- (إنّ هذا بكى؛ لما فَقَدَ من الذِّكر) .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کے ایک تنے کا سہارا لے کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے۔ ایک انصاری عورت، جس کا غلام بڑھئی تھا، نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرا غلام بڑھئی ہے، کیا میں اسے یہ حکم دے دوں کہ وہ آپ کے لیے ایک ممبر بنائے، تاکہ آپ اس پر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرما سکیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیوں نہیں۔ پس اس نے منبر بنایا۔ جب جمعہ کا دن آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمانے لگے، تو اس تنے نے بچے کی طرح رونا شروع کر دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اس تنے نے ذکر (‏‏‏‏یعنی خطبہ کی باتیں) گم پائیں تو اس نے رونا شروع کر دیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3799]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3547

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں