🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

آدم اور موسیٰ علیہما السلام کا مباحثہ
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1702 ترقیم فقہی: -- 3808
-" إن موسى قال: يا رب أرني آدم الذي أخرجنا ونفسه من الجنة، فأراه الله آدم، فقال: أنت أبونا آدم؟ فقال له آدم: نعم، فقال: أنت الذي نفخ الله فيك من روحه، وعلمك الأسماء كلها، وأمر الملائكة فسجدوا لك، قال: نعم، قال: فما حملك على أن أخرجتنا ونفسك من الجنة؟ فقال له آدم: ومن أنت؟ قال: أنا موسى، قال: أنت نبي بني إسرائيل الذي كلمك الله من وراء حجاب، لم يجعل بينك وبينه رسولا من خلقه؟ قال: نعم، قال: أفما وجدت أن ذلك كان في كتاب الله قبل أن أخلق؟ قال: نعم، قال: فما تلومني في شيء سبق من الله تعالى فيه القضاء قبلي؟ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم عند ذلك: فحج آدم موسى، فحج آدم موسى".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے میرے رب! مجھے آدم (‏‏‏‏علیہ السلام) دکھائیے جس نے ہمیں اور اپنے آپ کو جنت سے نکال دیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو آدم دکھائے۔ (‏‏‏‏آسانی کے لیے مکالمہ کی صورت میں ترجمہ پیش کیا جاتا ہے۔) موسیٰ علیہ السلام: آپ ہمارے باپ آدم ہیں؟ آدم علیہ السلام: جی ہاں۔ موسیٰ علیہ السلام: آپ وہی ہیں جن میں اﷲ تعالیٰ نے اپنی روح پھونکی، سارے کے سارے اسماء سکھلائے اور فرشتوں کو حکم دیا کہ وہ آپ کو سجدہ کریں؟ آدم علیہ السلام: جی ہاں، موسیٰ علیہ السلام: سو کس چیز نے آپ کو اس بات پر اکسایا کہ آپ نے ہمیں اور اپنے آپ کو جنت سے نکال دیا؟ آدم علیہ السلام: آپ کون ہیں؟ موسیٰ علیہ السلام: میں موسیٰ ہوں۔ آدم علیہ السلام: آپ بنی اسرائیل کے وہی رسول ہیں، جن سے اللہ تعالیٰ نے کسی قاصد کے بغیر (‏‏‏‏براہ راست) پردے کے پیچھے سے کلام کی تھی۔ موسیٰ علیہ السلام جی ہاں۔ آدم علیہ السلام کیا آپ کو (‏‏‏‏تورات میں) یہ بات ملی کہ میری پیدائش سے پہلے اللہ تعالیٰ کی کتاب میں (‏‏‏‏میرا جنت سے نکلنا) لکھا جا چکا تھا؟ موسیٰ علیہ السلام جی ہاں۔ آدم علیہ السلام: اﷲ تعالیٰ کا جو فیصلہ مجھ سے پہلے میرے بارے میں سبقت لے جا چکا ہے، کیا آپ مجھے اس پر ملامت کرتے ہیں؟ یہ بات بیان کرنے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدم علیہ السلام، موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے، آدم علیہ السلام، موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3808]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1702

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 909 ترقیم فقہی: -- 3809
-" احتج آدم وموسى، فحج آدم موسى".
سیدنا انس بن جندب یا کوئی اور صحابی روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدم اور موسی نے ایک دوسرے پر اعتراض کیا، (‏‏‏‏نتیجتاً) آدم علیہ السلام، موسی علیہ السلام پر غالب آ گئے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3809]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 909

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں