سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
ابراہیم اور سیدنا موسیٰ علیہما السلام کا حلیہ مبارک، موسی علیہ السلام احرام کی حالت میں
ترقیم الباني: 3492 ترقیم فقہی: -- 3832
ـ (أمّا إبراهيمُ؛ فانْظُروا إلى صاحِبكم، وأمّا مُوسى؛ فرجُلٌ آدمُ جعْدٌ على جَمَل أحمر مخطومٍ بخُلْبةٍ، كأنِّي أنظرُ إليه إذا انحدرَ في الوادي يُلبّي)
امام مجاہد کہتے ہیں: ہم سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ لوگ دجال کا تذکرہ کرنے لگے۔ ایک آدمی نے کہا: اس کی پیشانی پر لفظ کافر لکھا ہو گا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات نہیں سنی، البتہ یہ سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” (اگر تم) ابراہیم علیہ السلام (کی شکل و صورت کا اندازہ لگانا چاہتے تو) تو اپنے ساتھی (یعنی مجھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دیکھ لو اور موسیٰ علیہ السلام گندم گوں رنگ کے تھے، ان کے بال گھونگھریالے تھے، جو منظر مجھے دکھایا گیا اس میں وہ سرخ رنگ کے اونٹ پر سوار تھے، جسے کھجور کے درخت کی رسی کی لگام ڈالی گئی تھی اور وہ تلبیہ کہتے ہوئے وادی میں اتر رہے تھے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3832]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3492
ترقیم الباني: 2023 ترقیم فقہی: -- 3833
-" كأني أنظر إلى موسى عليه السلام في هذا الوادي محرما بين قطوانيتين".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گویا کہ میں موسیٰ علیہ السلام کو اس وادی میں دو قطوانی چادروں کے حرام میں دیکھ رہا ہوں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3833]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2023
ترقیم الباني: 2958 ترقیم فقہی: -- 3834
-" كأني أنظر إلى موسى بن عمران منهبطا من ثنية هرشى ماشيا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گویا کہ میں موسیٰ بن عمران علیہ السلام کو ہرشی پہاڑی راستے سے پیدل اترتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3834]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2958