سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
انبیاء کا برزخی زندگی میں نماز پڑھنا
ترقیم الباني: 2627 ترقیم فقہی: -- 3841
-" مررت ليلة أسري بي على موسى فرأيته قائما يصلي في قبره [عند الكثيب الأحمر] ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اسرا والی رات موسیٰ علیہ السلام کے پاس سے گزرا، میں نے ان کو دیکھا کہ وہ سرخ ٹیلے کے پاس نماز پڑھ رہے تھے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3841]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2627
ترقیم الباني: 621 ترقیم فقہی: -- 3842
-" الأنبياء - صلوات الله عليهم - أحياء في قبورهم يصلون".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء صلوات اللہ علیہم اپنی قبروں میں زندہ ہیں اور نماز بھی پڑھتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3842]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 621