🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


امیری اور غریبی کی حکمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 115
ان من عبادي من لا يصلح ايمانه الا بالغني ولو افقرته لكفر وان من عبادي من لا يصلح ايمانه الا بالفقر ولو اغنيه لكفر
”میرے کچھ بندے ایسے ہیں جن کا ایمان امیری کے بغیر درست نہیں رہ سکتا اور اگر میں انہیں فقیر کر دوں تو وہ کفر کر بیٹھیں اور میرے کچھ بندے ایسے ہیں جن کا ایمان غریبی کے بغیر درست نہیں رہ سکتا اور اگر میں انہیں امیر کر دوں تو وہ کفر کر بیٹھیں گے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 115]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث ثابت نہیں۔ [العلل المتناهية فى الأحاديث الواهية 45/1]
امام حوینی رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ اس کی سند ضعیف ہے، اور اس کی علت یحییٰ بن عیسیٰ الرملی راوی ہے، امام ابن معین رحمہ الله نے اسے ضعیف کہا ہے اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے غیر قوی کہا ہے۔ [الفتاوي الحديثية للحويني ص: 9]
شیخ البانی رحمہ الله نے بھی اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 1774] ، [ضعيف الجامع الصغير 75]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں