🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


کامل مومن کی علامت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 186
ان من تمام ايمان العبد ان يستثني فى كل حديثه
”کامل مومن وہ ہے جو اپنی ہر بات میں ان شاء اللہ کہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 186]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں۔ [الموضوعات 135/1]
امام ہروی رحمہ الله نے اسے منکر کہا ہے۔ [المصنوع ص: 68]
امام سیوطی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں معارک راوی منکر الحدیث اور متروک ہے۔ [اللآلي المصنوعة 45/1]
امام شوکانی رحمہ الله نے اسے موضوع کہا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 453]
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں عبداللہ بن سعید راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 328/4] ، مزید دیکھئے: [تنزيه الشريعة المرفوعة 158/1] ، [كنز العمال 55/3]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں