🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


مخلوق اور اللہ کے درمیان ستر ہزار پردے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 192
بين الله و بين الخلق سبعون الف حجاب
”اللہ اور مخلوق کے درمیان ستر ہزار پردے ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 192]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام سیوطی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں، اسے بیان کرنے میں حبیب راوی منفرد ہے، اور وہ حدیثیں وضع کیا کرتا تھا۔ [اللآلي المصنوعة فى الأحاديث الموضوعة 21/1]
امام شوکانی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ہی ذکر کیا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 442] ، مزید دیکھِِئے: [تنزيه الشريعة المرفوعة 146/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں