🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


آدم علیہ السلام پانی اور مٹی کے درمیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 206
كنت نبيا و آدم بين الماء و الطين
”میں اس وقت بھی نبی تھاجب آدم علیہ السلام ابھی پانی اور مٹی کے درمیان تھے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 206]
تخریج الحدیث: { «لا أصل له» }:
امام سیوطی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ [الدرر المنتثرة فى الأحاديث المشتهرة ص: 15]
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ لفظ جھوٹ اور باطل ہیں۔ [أحاديث القصاص لابن تيمية ص: 87]
شیخ حوت رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [أسنی المطالب ص: 222] ، مزید دیکھئے: [اللآلي المنثورة فى الأحاديث المشهورة ص: 172] ، [المصنوع فى معرفة الحديث الموضوع ص: 142] ، [المقاصد الحسنة ص: 521] ، [السلسلة الضعيفة 302]

الحكم على الحديث:
لا أصل له
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں