🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


تین چیزیں روزہ نہیں توڑتیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 624
ثلاث لا يفطرن ؛ القىء والحجامة و الاحتلام
”تین چیزیں روزہ نہیں توڑتیں: ① قے ② سینگی لگوانا ③ احتلام“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 624]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
[ضعيف ترمذي: 114]
اس کی سند میں عبدالرحمٰن بن زید بن اسلم راوی ضعیف ہے۔ [تقريب التهذيب: 480/1] ، [الكاشف: 146/2] ، [المغني: 380/2]
[ميزان الاِعتدال: 564/2 ]
[المجروحين: 57/2 ]
[كتاب الجرح و التعديل: 233/5 ]
امام ابن ملقن رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث ضعیف ہے۔ [ البدر المنير: 674/5]
امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں۔ [ العلل المتناهية: 542/2]
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد: 5006]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں