🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


عورت کو غور سے دیکھنے سے روزہ کا ٹوٹنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 625
من تأمل خلق امرأة حتى يستبين له حجم عظامها من وراء ثيابها وهو صائم فقد أفطر
”جس نے کسی عورت کی خلفت میں غور کیا حتیٰ کہ اس کے کپڑوں کے پیچھے اس کی ہڈیوں کا حجم اس کے سامنے ظاہر ہو گیا اور وہ روزہ دار تھا تو اس کا روزہ ٹوٹ گیا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 625]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام شوکانی، امام سیوطی اور امام ابن جوزی رحمها الله نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 94] ، [اللآلي المصنوعة: 89/2]
[الموضوعات: 195/2]
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ اس میں عدوی راوی کذاب اور خراش مجہول ہے۔ [ تنزيه الشريعة: 5203 ]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [ السلسلة الضعيفة: 6294 ]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں