🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


میدان عرفات میں یوم عرفہ کا روزہ رکھنے کی معانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 628
نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن صوم عرفة بعرفات
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میدان عرفات میں عرفہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 628]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
اس کی سند میں مہدی ہجری راوی ہے جسے امام نووی رحمہ الله اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے مجہول کہا ہے۔ اسی وجہ سے شیخ البانی رحمہ الله نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [ ضعيف ابوداود: 528] ، [ الضعيفة: 404] ، [ تمام المنة ص/410]
شیخ شعیب ارناؤوط نے فرمایا ہے کہ اس کی سند ضعیف ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت نہیں کہ آپ نے عرفات میں یوم عرفہ کے روازے سے منع کیا ہو البتہ یہ ثابت ہے کہ آپ نے خود یہ روزہ نہیں رکھا۔ [مسند احمد محقق: 8018]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں