🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


مسجد میں جنازہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 743
من صلى على جنازة فى المسجد فلا شىء له
”جس نے مسجد میں نماز جنازہ ادا کی اس کے لیے کچھ (اجر) نہیں ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 743]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت صحیح نہیں۔ [العلل المتناهية 412/1]
امام نووی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس روایت کو حفاظ محدثین جیسے امام احمد رحمہ الله، امام ابن منذر رحمہ الله، امام خطابی رحمہ الله اور امام بیہقی رحمہ الله وغیرہ نے ضعیف کہا ہے۔ [خلاصة الأحكام 966/2]
ابن طاہر مقدسی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں صالح مولی توأمہ راوی ضعیف ہے۔ [ذخيرة الحفاظ 5409]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں