مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
والدین کو محبت سے دیکھنے کا بدلہ حج مبرور کا ثواب
حدیث نمبر: 855
ما من ولد بار ينظر الى والديه نظرة رحمة الا كتب الله له بكل نظرة حجة مبرورة قالوا وان نظر كل يوم مائة مرة؟ قال نعم، الله اكبر وأطيب
”جو کوئی بچہ اپنے والدین کی طرف رحمت کی نظر سے دیکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر نظر کے بدلے ایک حج مبرور کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا، خواہ وہ ہر روز سو (100) مرتبہ دیکھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ہاں اللہ تعالیٰ سب سے بڑا اور پاکیزہ ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 855]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[المشكاة 4944] ، [الضعيفة 3274] ، [ضعيف الجامع الصغير 1447]
[المشكاة 4944] ، [الضعيفة 3274] ، [ضعيف الجامع الصغير 1447]
الحكم على الحديث:
موضوع