🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


حلال پر حرام کا غلبہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 857
ما اجتمع الحلال والحرام الا غلب الحرام
”حلال اور حرام جب بھی جمع ہوتے ہیں تو حرام غالب رہتا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 857]
تخریج الحدیث: { «باطل» }:
امام نووی رحمہ الله اور حافظ عراقی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ [كما في الجد الحثيث في بيان ما ليس بحديث ص: 191]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث لوگوں کی زبانوں پر مشہور ہے لیکن مجھے مرفوعاً کہیں نہیں ملی تاہم مصنف عبدالرزاق میں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ایک قول ان لفظوں میں مروی ہے لیکن وہ «منقطع وضعيف» ہے۔ [الدراية 254/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے باطل کہا ہے۔ [الضعيفة 387]
مزید دیکھئے: [كشف الخفاء 181/2] ، [المقاصد الحسنة ص: 574] ، [النخبة البهية ص: 15] ، [تذكرة الموضوعات ص: 134]

الحكم على الحديث:
باطل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں