🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


تاجر اور مسافر کی چاہت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 872
اللهم لا تطع فينا تاجرا ولا مسافرا فإن تاجرنا يحب الغلاء ومسافرنا يكره المطر
”اے اللہ! ہم میں تاجر اور مسافر کی بات نہ ماننا کیونکہ ہمارا تاجر مہنگائی کا خواہش مند ہے اور ہمارا مسافر بارش کو ناپسند کرتا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 872]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ الله، امام سیوطی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے اسے موضوع کہا ہے۔ [الموضوعات 241/2] ، [اللآلي المصنوعة 123/2] ، [تذكرة الموضوعات ص: 138]
امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں ابوعصمہ راوی کذاب ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 143]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں