🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


مسلمان کو پانی کا ایک گھونٹ پلانے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 920
من سقى مسلما شربة من ماء حيث يوجد الماء فكأنما أعتق رقبة و من سقى مسلما شربة من ماء حيث لا يوجد الماء فكأنما أحيا نسمة مؤمنة
”جس نے کسی مسلمان کو وہاں پانی کا ایک گھونٹ پلایا جہاں پانی پایا جاتا ہو تو گویا اس نے ایک گردن آزاد کی اور جس نے کسی مسلمان کو وہاں پانی کا ایک گھونٹ پلایا جہاں پانی نہ پایا جاتا ہو تو گویا اس نے ایک مومن جان کو زندگی بخش دی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 920]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام شوکانی رحمہ الله، امام سیوطی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ امام ابن عدی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 186] ، [اللآلي المصنوعة 71/2] ، [تذكرة الموضوعات ص: 147]
امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں۔ [الموضوعات 170/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف الجامع الصغير 6391]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں