🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


قربانی تمہارے باپ ابرہیم علیہ السلام کی سنت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 948
قالوا يا رسول الله ما هذه الأضاحى؟ قال: سنة أبيكم ابراهيم، قالوا ما لنا منها قال بكل شعرة حسنة
”صحابہ نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول! یہ قربانیاں کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے باپ ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہیں۔“ صحابہ نے عرض کیا، ہمارے لئے ان میں کیا ثواب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر بال کے بدلے نیکی ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 948]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
حافظ بوصیری رحمہ الله نے فرمايا ہے كہ اس كی سند میں نفيع بن حارث راوی متروک ہے۔ [مصباح الزجاجة 223/3]
ابن طاہر مقدسی رحمہ الله نے اس راوی کو غیر ثقہ کہا ہے۔ [معرفة التذكرة ص: 172]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [الضعيفة 527]
شیخ شعیب ارناؤوط نے اس کی سند کو سخت ضعیف کہا ہے اور فرمایا ہے کہ اس میں نفیع راوی متروک اور عائذ اللہ مجاشعی ضعیف ہے۔ [مسند أحمد محقق 19283]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں