🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


مٹی کھانے میں نقصان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 945
أكل الطين يورث النفاق
”مٹی کھانا نفاق میں مبتلا کرنے کا باعث ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 945]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[تذكرة الموضوعات ص: 155] ، [الموضوعات لابن الجوزي 31/3] ، [اللآلي المصنوعة 209/2] ، [المقاصد الحسنة ص: 146] ، [تنزيه الشريعة 296/2]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 946
أكل الطين حرام على كل مسلم
”مٹی کھانا ہر مسلمان پر حرام ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 946]
تخریج الحدیث: { «باطل وموضوع» }:
امام بیہقی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ مٹی کھانے کی حرمت کے متعلق متعدد احادیث مروی ہيں مگر ان میں سے كوئی بھی صحيح نہیں۔
ديكھئے: [أسنى المطالب ص: 68] ، [اللؤلؤ المرصوع للقاوقجي ص: 46] ، [التلخيص الحبير 393/4] ، [الفوائد المجموعة ص: 184] ، [اللآلي المصنوعة 210/2] ، [المقاصد الحسنة ص: 146]

الحكم على الحديث:
باطل وموضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 947
من أكل الطين واغتسل به فقد أكل لحم أبيه (آدم) واغتسل بدمه
”جس نے مٹی کھائی اور اس کے ساتھ غسل کیا تو (گویا) اس نے اپنے باپ آدم علیہ السلام کا گوشت کھایا اور ان کے خون سے غسل کیا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 947]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے اسے موضوع کہا ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 155]
امام سیوطی رحمہ الله نے امام ابن عدی رحمہ اللہ کا یہ قول نقل فرمایا ہے کہ یہ حدیث باطل ہے۔ [اللآلي المصنوعة 210/2]
ابن طاہر مقدسی رحمہ الله نے بھی اس روایت کو باطل کہا ہے۔ [ذخيرة الحفاظ 5161]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں