🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


قربانی کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 951
ما عمل ابن آدم يوم النحر احب الى الله من اراقة دم وانها لتأتى يوم القيامة بقرونها و أظلافها و أشعارها و ان الدم ليقع من الله عزوجل بمكان قبل ان يقع على الأرض فطيبوا بها نفسا
”دس ذوالحجہ کو خون بہانے سے بڑھ کر ابن آدم اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی بہتر عمل نہیں کرتا، یہ جانور قیامت کے دن اپنے سینگوں، کھروں اور بالوں سمیت آئیں گے اور خون کے زمین پر گرنے سے پہلے اللہ کے ہاں اس کا ایک مقام ہوتا ہے سو تم یہ قربانی خوش دلی سے دیاکرو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 951]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
[السلسلة الضعيفة 526] ، [ضعيف الجامع الصغير 5112] ابن طاہر مقدسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس میں ابومثنی راوی ہے جو ثقات کی مخالفت کیاکرتا تھا۔ [معرفة التذكرة ص: 195]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں