🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


پگڑی پہننے سے حلیمی میں اضافہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 957
اعتموا تزدادوا حلما
”پگڑی باندھو تم حلم و بردباری میں بڑھ جاؤ گے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 957]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام سیوطی رحمہ الله اور امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت صحیح نہیں، اس میں سعید بن سلام راوی کذاب ووضاع ہے اور اس کا شیخ متروک ہے۔ [اللآلي المصنوعة 220/2] ، [الموضوعات 45/3]
علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 155]
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں عبیداللہ بن ابی حمید راوی متروک ہے۔ [مجمع الزوائد 208/5]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو سخت ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 2819]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں