🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


پگڑی پہن کر نماز اور جمعہ کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 955
صلاة بعمامة تعدل خمسا و عشرين و جمعة بعمامة تعدل سبعين جمعة
”پگڑی پہن کر نماز (بغیر پگڑی کے) پچیس نمازوں کے برابر ہے اور پگڑی پہن کر جمعہ (بغیر پگڑی) کے ستر جمعوں کے برابر ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 955]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ہروی رحمہ الله اور امام سخاوی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [المصنوع ص: 118] ، [المقاصد الحسنة ص: 423]
شیخ البانی رحمہ الله نے بھی اسے موضوع کہا ہے۔ [الضعيفة 127]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 956
صلاة على كور العمامة يعدل ثوابها عند الله غزوة فى سبيل الله
”پگڑی کے بل پر نماز کا ثواب اللہ کے ہاں جہاد فی سبیل اللہ کے برابر ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 956]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[الفوائد المجموعة ص: 188] ، [تذكرة الموضوعات ص: 156]
علامہ ابن عراق رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اسے ابراہیم بن عبداللہ بن ہمام راوی نے گھڑا ہے۔ [تنزيه الشريعة 142/2]
ابن طاہر مقدسی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ ابراہیم راوی منکر الحدیث ہے۔ [ذخيرة الحفاظ 3408]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں