مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
مساکین جنت کی چابی
حدیث نمبر: 1064
لكل أمة مفتاح و مفتاح الجنة المساكين والفقراء، هم جلساء الله يوم القيامة
”ہر امت کے لیے چابی ہے اور جنت کی چابی مساکین و فقراء ہیں، یہ لوگ روز قیامت اللہ کے مجلسی ہوں گے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1064]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ امام ابوحاتم رحمہ اللہ نے اس حدیث کو موضوع کہا ہے، اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث عمر بن راشد حارثی نے گھڑی ہے۔ [الموضوعات 141/3]
امام شوکانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 240]

الحكم على الحديث:
موضوع