مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
داود علیہ السلام کا گناہ نظر
حدیث نمبر: 1154
قدم وفد عبد القيس على رسول الله صلى الله عليه وسلم وفيهم غلام ظاهر الوضائة فأجلسه النبى صلى الله عليه وسلم وراء ظهره وقال كان خطيئة داود النظر
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفد عبدالقیس آیا۔ ان میں ایک روشن خوبصورت چہرے والا لڑکا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے پیچھے بٹھا لیا اور فرمایا داود علیہ السلام کا گناہ نظر ہی تھا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1154]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
امام ابن ملقن رحمہ اللہ نے اس کی سند کو مجہول کہا ہے، اور نقل فرمایا ہے کہ ابن القطان نے اپنی کتاب ”احکام النظر“ میں اس حدیث کو ضعیف کہا ہے۔ [البدر المنير 511/7]
امام شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی سند میں مجہول راوی ہیں۔ [الفوائد المجموعة ص: 206]
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ امام ابن صلاح رحمہ اللہ نے اس حدیث کو بے اصل کہا ہے، اور امام زرکشی رحمہ اللہ نے اسے منکر کہا ہے۔ [تنزيه الشريعة 266/2]

الحكم على الحديث:
ضعيف