🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1219
كل سبب و نسب منقطع يوم القيامة الا سببي ونسبي
”روز قیامت ہر سبب و نسب منقطع ہو جائے گا سوائے میرے سبب و نسب کے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1219]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
[الموضوعات لابن الجوزي 282/1] ، [تنزيه الشريعة 378/1] ، [اللآلي المصنوعة 244/1] ، [الفوائد المجموعة ص: 244]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1220
هبط جبريل على فقال ان الله يقرئك السلام ويقول اني حرمت النار على صلب أنزلك وبطن حملك و حجر كفلك...
”جبرئیل علیہ السلام مجھ پر اترے اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سلام کہتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ میں نے آگ کو حرام کر دیا ہے اس صلب (عبداللہ) پر جس سے آپ کا انزال ہوا،، اس پیٹ (آمنہ) پر جس نے آپ کو اٹھایا اور اس گود (عبد المطلب) پر جس نے آپ کی کفالت کی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1220]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام شوکانی رحمہ اللہ، امام سیوطی رحمہ اللہ اور امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 321] ، [اللآلي المصنوعة 244/1] ، [الموضوعات 283/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1221
هبط على جبريل فقال يا محمد ان الله يقرا عليك السلام ويقول يا حبيبي اني كسوت حسن يوسف من نور الكرسي و كسوت حسن و جهك من نور عرشي
”جبرئیل علیہ السلام مجھ پر اترے اور فرمایا کہ اے محمد! اللہ تعالیٰ آپ کو سلام کہتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ اے میرے حبیب! میں نے یوسف علیہ السلام کو اپنی کرسی کے نور سے حسن چڑھایا اور آپ کے چہرے کو اپنے عرش کے نور سے حسن چڑھایا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1221]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[الفوائد المجموعة ص: 323] ، [اللآلي المصنوعة 250/1] ، [الموضوعات 291/1] ، [تنزيه الشريعة 370/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1222
أن جبريل أتي النبى صلى الله عليه وسلم بقطف فقال ان الله يقرئك السلام وبعثني اليك بهذا القطف لتأكله
”جبرئیل علیہ السلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس انگوروں کا خوشہ لے کر تشریف لائے اور فرمایا: اللہ تعالیٰ آپ کو سلام کہتے ہیں اور مجھے یہ خوشہ دے کر آپ کے پاس اس لیے بھیجا ہے تاکہ آپ اسے کھائیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1222]
تخریج الحدیث: { «ضعیف جدا» }:
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں حفص بن عمر بن ابی العطاف راوی شدید ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 48/5]
امام ابن جوزی رحمہ اللہ، امام شوکانی رحمہ اللہ اور امام سیوطی رحمہ اللہ نے بھی اسے ضعیف و موضوع روایات کے ضمن میں ہی ذکر فرمایا ہے۔ [الموضوعات 294/1] ، [الفوائد المجموعة ص: 324] ، [اللآلي المصنوعة 253/1]

الحكم على الحديث:
ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1223
شفعت فى هؤلاء النفرفي أبى وعمي أبى طالب وأخي من الرضاعة يعني ابن السعدية
”ان حضرات کے بارے میں میری سفارش قبول کی گئی ہے، میرے والد، میرے چچا ابوطالب اور میرے رضاعی بھائی ابن سعدیہ۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1223]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ روایت بلاشبہ موضوع ہے۔ [الموضوعات 284/1]
خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے اسے باطل کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 247/1] ۔ مزید دیکھئے: [الفوائد المجموعة ص: 323] ، [تنزيه الشريعة 366/1] ، [تذكرة الموضوعات ص: 87]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1224
ان الله أعطي موسي الكلام و أعطاني الرؤية فضلني بالمقام المحمود والحوض المورود
”اللہ تعالیٰ نے موسی علیہ السلام کو کلام عطا فرمایا مگر مجھے رؤیت (یعنی اپنا دیدار) عطا فرمایا اور مجھے مقام محمود اور حوض مورود کے ساتھ فضیلت بخشی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1224]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام سیوطی رحمہ اللہ اور امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 250/1] ، [الموضوعات 290/1] ، اس میں محمد بن یونس قدیمی راوی وضاع ہے۔ [تنزيه الشريعة 370/1]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوع کہا ہے۔ [الضعيفة 3049]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1225
أنه صلى الله عليه وسلم أعطي رجلا عرق ذراعيه وجعله فى قارورة حتي امتلأت فجعل يتطيب به فيشم منه أهل المدينة ريحا طيبة...
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو اپنے بازووں کا پسینہ دیا، اس نے اسے ایک بوتل میں ڈالا حتیٰ کہ وہ بھر گئی، پھر وہ اس سے خوشبو لگاتا اور مدینہ کے لوگ اس سے عمدہ خوشبو سونگھتے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1225]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[الفوائد المجموعة ص: 323]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1226
لما نزل اذا جاء نصر الله والفتح قال محمد يا جبريل نفسي قد نعيت...
”جب یہ آیت «اذا جاء نصرالله والفتح» نازل ہوئی تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے جبرئیل! میرے نفس کو موت کی اطلاع دی گئی ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1226]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[الموضوعات لابن الجوزي 296/1] ، [اللآلي المصنوعة 254/1] ، [الفوائد المجموعة ص: 324] ، [الآثار المرفوعة في الأخبار الموضوعة 39/1] ، امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں عبدالمنعم بن ادریس راوی کذاب و وضاع ہے۔ [مجمع الزوائد 598/8]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1227
من صلى عليك فى اليوم واليلة مائة مرة صليت عليه ألفي صلاة وتقضي له ألف حاجة
”(اے پیغمبر!) جس نے آپ پر شب و روز میں سو مرتبہ درود بھیجا میں اس پر دو ہزار مرتبہ رحمت نازل کروں گا اور اس کی ایک ہزار نعمتیں پوری کی جائیں گی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1227]
تخریج الحدیث: { «موضوع و باطل» }:
خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ روایت باطل ہے، اور میزان میں ہے کہ یہ روایت متن و سند کے اعتبار سے موضوع ہے۔ [كما في الفوائد المجموعة ص: 325] ، [الموضوعات لابن الجوزي 302/1] ، [تنزيه الشريعة المرفوعة 377/1]

الحكم على الحديث:
موضوع و باطل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1228
من صلى على عند قبري سمعته...
”جو میری قبر کے پاس مجھ پر درود بھیجتا ہے میں اسے سن لیتا ہوں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1228]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[السلسلة الضعيفة 203] ، [ضعيف الجامع الصغير 5670]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں