مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
قرآن سیکھنے سیکھانے والی کی قبر کی زیارت فرشتے کرتے ہیں
حدیث نمبر: 1408
يا ابا هريرة علم الناس القران و تعلمه فانك ان مت وأنت كذالك زارت الملائكة قبرك كما يزار البيت العتيق
”اے ابوہریرہ! لوگوں کو قرآن سکھاؤ اور خود بھی اسے سیکھو، پھر اگر تم مرے اور تمہاری یہی حالت ہوئی توہ فرشتے تمہاری قبر کی زیارت کریں گے جیسے بیت العتیق کی زیارت کی جاتی ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1408]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ اور امام سیوطی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 264/1] ، [اللآلي المصنوعة 203/1]
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس میں ابوہمام قرشی راوی ضعیف ہے۔ [تنزيه الشريعة 306/1]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 265]

الحكم على الحديث:
موضوع