🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


عیدالفطر کے روز راستوں میں فرشتوں کا پھیل جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1412
اذا كان عيد الفطر قامت الملائكة على افواه الطرق...
”عیدالفطر کے روز صبح کے وقت فرشتے راستوں کے کناروں پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور پکارتے ہیں اے لوگو! اجر و ثواب کے لیے نکل پڑو، تمہارے رب نے تمہیں روزے رکھنے کا حکم دیا تھا، تم نے روزے رکھ لیے، اب اس کا اجر لے لو، پھر جب لوگ نماز عید ادا کر لیتے ہیں تو آسمان میں ایک منادی اعلان کرتا ہے، ہدایت یافتہ ہو کر اپنے گھروں کی طرف لوٹ جاؤ میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔ آسمان میں اس دن کا نام انعام کا دن رکھ دیا جاتا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1412]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
[السلسلة الضعيفة 5470]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں