مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
سرخ رنگ سے شیطان کی محبت
حدیث نمبر: 1442
ان الشيطان يحب الحمرة فاياكم والحمرة وكل ثوب ذي شهرة
”شیطان سرخ رنگ سے محبت کرتا ہے، پس تم سرخ رنگ اور ہر شہرت والے کپڑے سے بچو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1442]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
ابن طاہر مقدسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس میں ابوبکر ہذلی راوی متروک الحدیث ہے، امام ہیثمی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [ذخيرة الحفاظ 896] ، [مجمع الزوائد 228/5]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو سخت ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 1718]

الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1443
اياكم والحمرة فانها أحب الزينة الي الشيطان
”سرخ رنگ سے بچو کیونکہ یہ شیطان کی سب سے پسندیدہ زینت ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1443]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
[مجمع الزوائد 228/5] ، [السلسلة الضعيفة 1717]
[مجمع الزوائد 228/5] ، [السلسلة الضعيفة 1717]
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1444
الحمرة من زينة الشيطان
”سرخ رنگ شیطان کی زینت ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1444]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے مرسل کہا ہے۔ [فتح الباري 306/10]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 4331]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے مرسل کہا ہے۔ [فتح الباري 306/10]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 4331]
الحكم على الحديث:
ضعيف