🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


شیطان کے صحیفے سے برائیوں کا مٹایا جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1466
اذا نام ابن آدم قال الملك للشيطان: أعطني صحيفتك فيعطيه...
”جب ابن آدم سو جاتا ہے تو (انسان کے ساتھ مقرر) فرشتہ شیطان سے کہتا ہے کہ مجھے اپنا صحیفہ دکھاؤ، شیطان اسے اپنا صحیفہ دے دیتا ہے، پھر وہ اپنے صحیفے میں (اشخص کی) جو نیکی پاتا ہے اس کے بدلے شیطان کے صحیفے سے دس برایاں مٹا دیتا ہے اور ان کے بدلے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے، لہٰذا جب تم میں سے کوئی سونے لگے تو 33 مرتبہ اللہ اکبر، 34 مرتبہ الحمد للہ اور 33 مرتبہ سبحان اللہ پڑھ لے، یہ اذکار تعداد میں سو ہو جائیں گے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1466]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں محمد بن اسماعیل بن عیاش راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 167/10]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 5610]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں