🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مسلمان اور مشرک جنوں کا جھگڑا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1490
اختصم عندي الجن المسلمون و الجن المشركون و سألوني أن أسكنهم فأسكنت المسلمين الجلس و أسكنت المشركين الغور
”مسلمان اور مشرک جنوں نے میرے پاس جھگڑا کیا۔ انہوں نے مجھ سے مطالبہ کیا کہ میں انہیں رہائش دوں تو میں نے مسلمان جنوں کو جلس (پہاڑوں اور بستیوں) میں اور مشرک جنوں کو غور (پہاڑوں اور سمندروں کے درمیانی مقام) میں رہائش دے دی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1490]
تخریج الحدیث: { «ضعیف جدا» }:
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں کثیر بن عبداللہ راوی ہے، اس کے ضعف پر تمام اہلِ علم متفق ہیں۔ [مجمع الزوائد 481/1]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو سخت ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 2074] ، واضح رہے کہ «جلس» اور «غور» کا معنی مجمع الزوائد سے لیا گیا ہے۔

الحكم على الحديث:
ضعيف جد۱
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں