🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


جنات نے ایک انسان کو قید کر لیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1499
أتدرون ما خرافة؟ ان خرافة كان رجلا من بني عذرة، أسرته الجن، فمكث فيهم دهرا طويلا...
”کیا تمہیں علم ہے کہ خرافہ (جھوٹی بات) کیا ہے؟ خرافہ بنو عذرہ کا ایک آدمی تھا جسے جنوں نے قید کر لیا تھا، وہ ان میں طویل عرصہ رہا پھر انہوں نے اسے انسانوں کی طرف لوٹا دیا، وہ لوگوں کو جنوں کی عجیب باتیں سنایا کرتا تھا جو اس نے ان میں دیکھی تھیں تو لوگوں نے کہنا شروع کر دیا خرافہ کی باتیں (یعنی جھوٹی باتیں بیان کر رہا ہے)۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1499]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
[التذكرة في الأحاديث المشتهرة ص: 206] ، [الدرر المنتثرة ص: 24] ، [العلل المتناهية 63/1] ، [المقاصد الحسنة ص: 322] ، [تذكرة الموضوعات ص: 168] ، [كشف الخفاء 227/1] ، شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 1712]
شیخ شعیب ارناؤوط نے فرمایا ہے کہ مجالد بن سعید کے ضعف کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے۔ [مسند أحمد محقق 25244]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں