الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الفتن فتنوں کا بیان چھ چیزوں کے ظہور سے پہلے نیک اعمال کرنے کی تاکید
اسی سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھ چیزوں کے وقوع پذیر ہونے سے پہلے پہلے نیک اعمال کرنے میں جلدی کر لو: جانور کا نکلنا، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، دجال اور دھوئیں کا نکلنا اور موت آنے سے پہلے اور فتنوں کے ظہور سے پہلے پہلے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الفتن، باب فى بقية من احاديث الدجال، رقم: 2947. مسند احمد: 324/2. صحيح ابن حبان، رقم: 6790.»
|