الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كِتَابُ الأسْمَاءِ
كتاب الأسماء
354. بَابُ‏:‏ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْجِبُهُ الاِسْمُ الْحَسَنُ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھے نام پسند تھے
حدیث نمبر: 812
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا محمد بن المثنى، قال‏:‏ حدثنا سلم بن قتيبة، قال‏:‏ حدثنا حمل بن بشير بن ابي حدرد قال‏:‏ حدثني عمي، عن ابي حدرد قال‏:‏ قال النبي صلى الله عليه وسلم‏:‏ ”من يسوق إبلنا هذه‏؟“‏ او قال‏:‏ ”من يبلغ إبلنا هذه‏؟“‏ قال رجل‏:‏ انا، فقال‏:‏ ”ما اسمك‏؟“‏ قال‏:‏ فلان، قال‏:‏ ”اجلس“، ثم قام آخر، فقال‏:‏ ”ما اسمك‏؟“‏ قال‏:‏ فلان، فقال‏:‏ ”اجلس“، ثم قام آخر، فقال‏:‏ ”ما اسمك‏؟“‏ قال‏:‏ ناجية، قال‏:‏ ”انت لها، فسقها‏.‏“حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمْلُ بْنُ بَشِيرِ بْنِ أَبِي حَدْرَدٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي عَمِّي، عَنْ أَبِي حَدْرَدٍ قَالَ‏:‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ‏:‏ ”مَنْ يَسُوقُ إِبِلَنَا هَذِهِ‏؟“‏ أَوْ قَالَ‏:‏ ”مَنْ يُبَلِّغُ إِبِلَنَا هَذِهِ‏؟“‏ قَالَ رَجُلٌ‏:‏ أَنَا، فَقَالَ‏:‏ ”مَا اسْمُكَ‏؟“‏ قَالَ‏:‏ فُلاَنٌ، قَالَ‏:‏ ”اجْلِسْ“، ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ‏:‏ ”مَا اسْمُكَ‏؟“‏ قَالَ‏:‏ فُلاَنٌ، فقَالَ‏:‏ ”اجْلِسْ“، ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ‏:‏ ”مَا اسْمُكَ‏؟“‏ قَالَ‏:‏ نَاجِيَةُ، قَالَ‏:‏ ”أَنْتَ لَهَا، فَسُقْهَا‏.‏“
سیدنا ابوحدرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے یہ اونٹ کون ہانکے گا؟ یا فرمایا: ہمارے ان اونٹوں کو کون پہنچائے گا؟ ایک آدمی نے عرض کیا: میں یہ خدمت سر انجام دوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے کہا: فلاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ جاؤ۔ پھر ایک اور شخص اٹھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے کہا: فلاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ جاؤ۔ پھر ایک اور کھڑا ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے کہا: میرا نام ناجیہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کام کے لیے ہو، تم ان اونٹوں کو لے جاؤ۔

تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه ابن أبى عاصم فى الآحاد: 2370 و الروياني فى مسنده: 1479 و الطبراني فى الكبير: 353/22 و الحاكم: 276/4 - انظر الضعيفة: 4804»

قال الشيخ الألباني: ضعيف

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.