الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كِتَابُ الاسْتِئْذَانُ
كتاب الاستئذان
504. بَابُ مَنْ قَالَ‏:‏ مَنْ ذَا‏؟‏ فَقَالَ‏:‏ أَنَا
جس نے کون ہے کے جواب میں کہا: میں
حدیث نمبر: 1086
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا ابو الوليد، قال‏:‏ حدثنا شعبة، عن محمد بن المنكدر قال‏:‏ سمعت جابرا يقول‏:‏ اتيت النبي صلى الله عليه وسلم في دين كان على ابي، فدققت الباب، فقال‏:‏ ”من ذا‏؟“‏ فقلت‏:‏ انا، قال‏:‏ ”انا، انا‏؟“‏، كانه كرهه‏.‏حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ‏:‏ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَى أَبِي، فَدَقَقْتُ الْبَابَ، فَقَالَ‏:‏ ”مَنْ ذَا‏؟“‏ فَقُلْتُ‏:‏ أَنَا، قَالَ‏:‏ ”أَنَا، أَنَا‏؟“‏، كَأَنَّهُ كَرِهَهُ‏.‏
سيدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اپنے باپ کے قرضے کے سلسلے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دروازے پر دستک دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون ہے؟ میں نے عرض کیا: میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں، میں؟ گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ جواب نا پسند فرمایا۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 625 و أبوداؤد: 5187 و الترمذي: 2711 و النسائي فى الكبرىٰ: 10087 و مسلم: 2155 و ابن ماجه: 3709»

قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1087
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا علي بن الحسن، قال‏:‏ حدثنا الحسين، قال‏:‏ حدثنا عبد الله بن بريدة، عن ابيه قال‏:‏ خرج النبي صلى الله عليه وسلم إلى المسجد، وابو موسى يقرا، فقال‏:‏ ”من هذا‏؟“‏ فقلت‏:‏ انا بريدة، جعلت فداك، فقال‏:‏ ”قد اعطي هذا مزمارا من مزامير آل داود‏.‏“حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ‏:‏ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَسْجِدِ، وَأَبُو مُوسَى يَقْرَأُ، فَقَالَ‏:‏ ”مَنْ هَذَا‏؟“‏ فَقُلْتُ‏:‏ أَنَا بُرَيْدَةُ، جُعِلْتُ فِدَاكَ، فَقَالَ‏:‏ ”قَدْ أُعْطِيَ هَذَا مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ‏.‏“
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کی طرف گئے تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ تلاوت کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجھے دیکھ کر) فرمایا: تم کون ہو؟ میں نے عرض کیا: میں بریدہ ہوں، میں آپ پر قربان جاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص (ابوموسیٰ) کو یقیناً داؤد علیہ السلام والی خوش الحانی دی گئی ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب صلاة المسافرين: 793»

قال الشيخ الألباني: صحيح

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.