الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الرَّسَائِلِ كتاب الرسائل 527. بَابُ صَدْرِ الرَّسَائِلِ: بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ خطوط کی ابتدا بسم اللہ الرحمٰن الرحیم سے کی جائے
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے یہ خط لکھا: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ اللہ کے بندے امیر المومنین معاویہ کے نام زید بن ثابت کی طرف سے۔ امیر المومنین آپ پر سلام اور اللہ کی رحمت ہو۔ میں اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔ اما بعد۔
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه مالك فى الموطأ كما فى رواية محمد بن الحسن عنه: 901 و الطبراني فى الكبير: 134/5 و البيهقي فى الكبرىٰ: 247/6»
قال الشيخ الألباني: حسن
ابومسعود جریری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت حسن (بصری) رحمہ اللہ سے بسم اللہ پڑھنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: یہ خطوط کے شروع میں بھی لکھنی چاہیے۔
تخریج الحدیث: «صحيح الإسناد عن الحسن وهو البصري»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد عن الحسن وهو البصري
|