الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابٌ كتاب 571. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا خَرَجَ لِحَاجَتِهِ کسی ضرورت کے لیے گھر سے نکلتے وقت کی دعا
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے گھر سے نکلتے تو یوں دعا کرتے: ”اے اللہ! مجھے سلامت رکھ اور دوسروں کو مجھ سے سلامت رکھنا۔“
تخریج الحدیث: «ضعيف:»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے گھر سے نکلتے تو فرماتے: ”بسم اللہ ...... اللہ کے نام سے اور اللہ پر بھروسا کرتے ہوئے گھر سے نکلتا ہوں۔ گناہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔“
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه ابن ماجه، كتاب الدعاء، باب ما يدعو به الرجل إذا خرج من بيته: 3885»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|