سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. باب الْحَدِيثِ عَنِ الثِّقَاتِ:
صرف ثقہ راویوں سے حدیث روایت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 428
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، قَالَ: قُلْتُ لِطَاوُسٍ: إِنَّ فُلَانًا حَدَّثَنِي بِكَذَا وَكَذَا، قَالَ: "إِنْ كَانَ صَاحِبُكَ مَلِيًّا، فَخُذْ عَنْهُ".
سلیمان بن موسیٰ نے کہا: میں نے امام طاؤوس رحمہ اللہ سے کہا: فلاں آدمی نے اس اس طرح مجھے حدیث بیان کی، فرمایا: تمہارے یہ حدیث بیان کرنے والے (حدیث کے) غنی ہیں تو ان کی روایت لے لو۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 428]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن من أجل سليمان بن موسى الأموي، [مكتبه الشامله نمبر: 428] »
اس قول کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [الضعفاء للعقيلي 12/1] ، [التاريخ لأبي زرعة 601] ، [المحدث الفاصل 426] ، [الكفاية ص: 34] و [أسد الغابة 284/6]
اس قول کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [الضعفاء للعقيلي 12/1] ، [التاريخ لأبي زرعة 601] ، [المحدث الفاصل 426] ، [الكفاية ص: 34] و [أسد الغابة 284/6]
وضاحت: (تشریح حدیث 427)
یعنی وہ احادیث شریفہ کا علم رکھتے ہیں اور اس سے مالا مال ہیں تو ان سے حدیث لے سکتے ہیں۔
یعنی وہ احادیث شریفہ کا علم رکھتے ہیں اور اس سے مالا مال ہیں تو ان سے حدیث لے سکتے ہیں۔
حدیث نمبر: 429
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مِسْعَرٍ، قَالَ: قَالَ سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ: "لَا يُحَدِّثْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ إِلَّا الثِّقَاتُ".
سعد بن ابراہیم نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثقات راوی ہی حدیث روایت کرتے ہیں۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 429]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 429] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ امام مسلم نے اپنی صحیح کے مقدمہ میں اسے ذکر کیا ہے۔ دیکھئے: [مقدمة صحيح مسلم 15/1] ، [الكفاية ص: 32] و [تاريخ أبى زرعة 1484]
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ امام مسلم نے اپنی صحیح کے مقدمہ میں اسے ذکر کیا ہے۔ دیکھئے: [مقدمة صحيح مسلم 15/1] ، [الكفاية ص: 32] و [تاريخ أبى زرعة 1484]
وضاحت: (تشریح حدیث 428)
مذکورہ بالا اثر میں اس بات کی ترغیب ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت اور حدیث بیان کرنے والا ثقہ ہونا چاہیے، جس طرح حدیث میں ہے: «لَا يَحْمِلْ هٰذَا الْعِلْمَ إِلَّا عُدُوُ لَهُ (أو كما قال عليه السلام)» ۔

حدیث نمبر: 430
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: "كَانُوا لَا يَسْأَلُونَ عَنْ الْإِسْنَادِ، ثُمَّ سَأَلُوا بَعْدُ لِيَعْرِفُوا مَنْ كَانَ صَاحِبَ سُنَّةٍ أَخَذُوا عَنْهُ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ صَاحِبَ سُنَّةٍ، لَمْ يَأْخُذُوا عَنْهُ"، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: مَا أَظُنُّهُ سَمِعَهُ مِنْ عَاصِمٍ.
امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے فرمایا: لوگ پہلے اسناد کے بارے میں سوال نہیں کرتے تھے، پھر سوال کرنے لگے (یعنی پوچھنے لگے کہ راوی کون اور کیسا ہے)، جو صاحب سنت ہوتا اس سے حدیث لے لیتے، اور جو صاحب سنت نہ ہوتا اس سے حدیث نہیں لیتے تھے۔ امام دارمی نے فرمایا: میں نہیں سمجھتا کہ جریر نے عاصم سے اسے سنا ہو گا۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 430]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف من أجل محمد بن حميد. وفيه شبهة انقطاع بين جرير وبين عاصم، [مكتبه الشامله نمبر: 430] »
اس روایت کی سند میں محمد بن حمید ضعیف اور جریر: ابن عبدالحميد و عاصم: ابن سلمان ہیں۔ نیز ان میں انقطاع کا احتمال ہے۔ اس کو خطیب نے [الكفاية ص: 122] ، اور ابونعیم نے [حلية الأولياء 278/2] میں روایت کیا ہے جس کی سند صحیح ہے۔

حدیث نمبر: 431
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ: "مَا حَدَّثْتَنِي، فَلَا تُحَدِّثْنِي عَنْ رَجُلَيْنِ، فَإِنَّهُمَا لَا يُبَالِيَانِ عَمَّنْ أَخَذَا حَدِيثَهُمَا"، قَالَ أَبُو مُحَمَّد عَبْدُ اللَّهِ: لَا أَظُنُّهُ سَمِعَهُ.
امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے فرمایا: جو حدیث تم نے مجھ سے بیان کی، اب ان دو آدمیوں کے طریق سے بیان نہ کرنا کیونکہ یہ دونوں اس کی پرواہ نہیں کرتے کہ حدیث کس سے لے رہے ہیں۔ امام دارمی نے فرمایا: مجھے یقین نہیں کہ جریر نے عاصم سے یہ سنا ہو۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 431]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 431] »
اس قول کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: تخریج مذکورہ بالا (430)۔
اس قول کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: تخریج مذکورہ بالا (430)۔
حدیث نمبر: 432
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، قَالَ: قَالَ إِبْرَاهِيمُ: "إِذَا حَدَّثْتَنِي، فَحَدِّثْنِي، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، فَإِنَّهُ حَدَّثَنِي بِحَدِيثٍ ثُمَّ سَأَلْتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ بِسَنَةٍ فَمَا خَرَمَ مِنْهُ حَرْفًا".
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: جب تم مجھ سے حدیث بیان کرو تو ابوزرعۃ رحمہ اللہ کے طریق سے بیان کرو، اس لئے کہ انہوں نے مجھ سے ایک حدیث بیان کی، پھر میں نے ایک سال کے بعد ان سے اسی حدیث کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اس میں ایک حرف کی بھی کمی نہیں کی۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 432]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف من أجل محمد بن حميد، [مكتبه الشامله نمبر: 432] »
اس روایت کی سند محمد بن حمید کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دیکھئے: [سنن الترمذي 51/5]
اس روایت کی سند محمد بن حمید کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دیکھئے: [سنن الترمذي 51/5]
وضاحت: (تشریح احادیث 429 سے 432)
یعنی من وعن ویسی ہی بیان کر دی، اس سے ابوزرعہ رحمہ اللہ کے حفظ و اتقان کا پتہ چلتا ہے۔
یعنی من وعن ویسی ہی بیان کر دی، اس سے ابوزرعہ رحمہ اللہ کے حفظ و اتقان کا پتہ چلتا ہے۔
حدیث نمبر: 433
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: "إِنَّ هَذَا الْعِلْمَ دِينٌ فَلْيَنْظُرْ الرَّجُلُ عَمَّنْ يَأْخُذُ دِينَهُ".
امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ علم (حدیث) دین ہے، آدمی کو خیال رکھنا چاہیے کہ وہ اپنا دین کیسے آدمی سے لے رہا ہے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 433]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 433] »
اس قول کی سند صحیح ہے، اور تخریج اثر رقم (398) میں گذرچکی ہے۔
اس قول کی سند صحیح ہے، اور تخریج اثر رقم (398) میں گذرچکی ہے۔
حدیث نمبر: 434
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هُشَيْمٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "كَانُوا إِذَا أَتَوْا الرَّجُلَ لِيَأْخُذُوا عَنْهُ، نَظَرُوا إِلَى صَلَاتِهِ، وَإِلَى سَمْتِهِ، وَإِلَى هَيْئَتِهِ".
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: (سلف صالحین) جب کسی کے پاس علم حدیث لینے جاتے تو اس کی نماز، طور طریقہ اور ہیئت کو غور سے دیکھتے تھے۔ پھر اس سے حدیث لیتے تھے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 434]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 434] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [حلية الأولياء 225/4] و [الجامع لأخلاق الراوي 136]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [حلية الأولياء 225/4] و [الجامع لأخلاق الراوي 136]
حدیث نمبر: 435
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "كَانُوا إِذَا أَتَوْا الرَّجُلَ يَأْخُذُونَ عَنْهُ الْعِلْمَ، نَظَرُوا إِلَى صَلَاتِهِ، وَإِلَى سَمْتِهِ، وَإِلَى هَيْئَتِهِ، ثُمَّ يَأْخُذُونَ عَنْهُ"..
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: جب وہ (یعنی سلف صالحین) کسی ایسے آدمی کے پاس آتے جس سے علم لینا ہوتا تو اس کی نماز، چال چلن، صورت شکل دیکھتے، پھر اس سے علم اخذ کرتے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 435]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 435] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [الجرح والتعديل 16/2] و [الكفاية 157]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [الجرح والتعديل 16/2] و [الكفاية 157]
حدیث نمبر: 436
أَخْبَرَنَا أَبُو مَعْمَرٍ إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ رَوْحٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ الْحَسَنِ، نَحْوَ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ..
حسن بصری رحمہ اللہ نے بھی ابراہیم رحمہ اللہ کی طرح بیان کیا۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 436]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الحسن، [مكتبه الشامله نمبر: 436] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: مذکورہ بالا تخریج، اس روایت میں روح سے مراد ابن عبادہ اور ہشام سے مراد ہشام بن حسان ہیں۔
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: مذکورہ بالا تخریج، اس روایت میں روح سے مراد ابن عبادہ اور ہشام سے مراد ہشام بن حسان ہیں۔
حدیث نمبر: 437
أَخْبَرَنَا أَبُو مَعْمَرٍ إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ الرَّبِيعِ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ: "كُنَّا نَأْتِي الرَّجُلَ لِنَأْخُذَ عَنْهُ، فَنَنْظُرُ إِذَا صَلَّى، فَإِنْ أَحْسَنَهَا، جَلَسْنَا إِلَيْهِ وَقُلْنَا: هُوَ لِغَيْرِهَا أَحْسَنُ، وَإِنْ أَسَاءَهَا، قُمْنَا عَنْهُ وَقُلْنَا: هُوَ لِغَيْرِهَا أَسْوَأُ"، قَالَ أَبُو مَعْمَرٍ: لَفْظُهُ نَحْوُ هَذَا.
ابوالعالیہ نے فرمایا کہ: ہم آدمی کے پاس جاتے تھے کہ اس سے روایت لیں، تو جب وہ نماز پڑھتا ہم دیکھتے تھے، اگر ٹھیک طرح سے نماز پڑھی ہے تو بیٹھ جاتے اور کہتے وہ نماز کے علاوہ (اعمال) میں بھی اچھا ہو گا، اور اگر اچھی طرح نماز نہیں پڑھتا تو اس کے پاس سے اٹھ آتے اور کہتے وہ نماز کے علاوہ میں اور زیادہ خراب ہو گا۔ ابومعمر نے کہا: اس کے لفظ اسی طرح ہیں۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 437]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 437] »
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [المحدث الفاصل 430] ، [حلية الأولياء 220/2]
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [المحدث الفاصل 430] ، [حلية الأولياء 220/2]