سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
102. باب في الْحَائِضِ تَقْضِي الصَّوْمَ وَلاَ تَقْضِي الصَّلاَةَ:
حائضہ عورت کے روزہ قضا کرنے اور نماز قضا نہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1012
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "إِذَا سَمِعَ الْحَائِضُ وَالْجُنُبُ السَّجْدَةَ، يَغْتَسِلُ الْجُنُبُ وَيَسْجُدُ، وَلَا تَقْضِي الْحَائِضُ، لِأَنَّهَا لَا تُصَلِّي".
امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: حیض والی عورت اور جنابت والے مرد و عورت سجده والی آیت سنیں تو جنبی تو غسل کرے اور سجدہ (تلاوت) کرے، لیکن حائضہ ایسا نہیں کرے گی، کیونکہ وہ نماز نہیں پڑھ سکتی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1012]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1016] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 340/2] و [مصنف عبدالرزاق 1232]
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 340/2] و [مصنف عبدالرزاق 1232]
حدیث نمبر: 1013
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْحَائِضِ تَسْمَعُ السَّجْدَةَ، قَالَ: "لَا تَقْضِي".
امام ابراہیم رحمہ اللہ نے ایسی حائضہ کے بارے میں کہا جو آیت سجدہ سنے، فرمایا: وہ اس کی قضاء نہیں کرے گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1013]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1017] »
اس روایت کی سند حسبِ سابق ہے۔
اس روایت کی سند حسبِ سابق ہے۔
حدیث نمبر: 1014
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، وَجَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "لَيْسَ عَلَيْهَا شَيْءٌ".
امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے کہا: ایسی عورت پر کچھ ضروری نہیں ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1014]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أن سماع جعفر وسعيد من ابن أبي عروبة متأخر، [مكتبه الشامله نمبر: 1018] »
یہ اثر بھی حسبِ سابق ہے، اور ابومعشر کا نام زید بن کلیب ہے۔
یہ اثر بھی حسبِ سابق ہے، اور ابومعشر کا نام زید بن کلیب ہے۔
حدیث نمبر: 1015
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ مُعَتِّبٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: "كُنَّا نَحِيضُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَا يَأْمُرُ امْرَأَةً مِنَّا بِرَدِّ الصَّلَاةِ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے حیض آتا تھا، لیکن آپ ہم میں سے کسی عورت کو نماز لوٹانے کا حکم نہ د یتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1015]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف عبيدة بن معتب، [مكتبه الشامله نمبر: 1019] »
عبیدہ بن متعب کی وجہ سے اس روایت کی یہ سند ضعیف ہے۔ ابن ماجہ نے صرف قضائے صوم کا ذکر کیا ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 1670]
عبیدہ بن متعب کی وجہ سے اس روایت کی یہ سند ضعیف ہے۔ ابن ماجہ نے صرف قضائے صوم کا ذکر کیا ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 1670]
حدیث نمبر: 1016
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ مُعَاذَةَ: أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: أَتَقْضِي إِحْدَانَا صَلَاةَ أَيَّامِ حَيْضِهَا؟، فَقَالَتْ: "أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ؟ قَدْ كَانَتْ إِحْدَانَا تَحِيضُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا تُؤْمَرُ بِقَضَاءٍ".
معاذه (بنت عبداللہ) سے مروی ہے ایک عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: ہم میں سے کوئی اپنے ایام حیض کی نماز قضا کرے گی؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا تم حروریہ ہو؟ ہم رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں حائضہ ہوتی تھیں اور ہم کو قضا کا حکم نہیں دیا جاتا تھا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1016]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «حديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1020] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 321] ، [مسلم 335] ، [مسند الموصلي 2637] ، [ابن حبان 349]
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 321] ، [مسلم 335] ، [مسند الموصلي 2637] ، [ابن حبان 349]
وضاحت: (تشریح احادیث 1011 سے 1016)
حرور ایک گاؤں کا نام ہے جس کی طرف خوارج منسوب ہوتے ہیں جو صرف قرآن کو دلیل مانتے ہیں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے خلاف جنہوں نے بغاوت کی، قرآن پاک میں یہ مسئلہ مذکور نہیں اس لئے اس عورت سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم حروریہ تو نہیں ہو؟ جسے حدیث کے ماننے سے انکار ہو۔
حرور ایک گاؤں کا نام ہے جس کی طرف خوارج منسوب ہوتے ہیں جو صرف قرآن کو دلیل مانتے ہیں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے خلاف جنہوں نے بغاوت کی، قرآن پاک میں یہ مسئلہ مذکور نہیں اس لئے اس عورت سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم حروریہ تو نہیں ہو؟ جسے حدیث کے ماننے سے انکار ہو۔
حدیث نمبر: 1017
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ، عَنْ مُعَاذَةَ، قَالَ أَبُو النُّعْمَانِ:"كَأَنَّ حَمَّادًا فَرِقَ حَدِيثَ أَيُّوبَ، فَجَاءَ بِهَذَا".
ابوالنعمان (محمد بن الفضل) نے کہا: گویا کہ حماد نے حدیث ایوب میں تفریق کی ہے اور یہ روایت لے آئے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1017]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 1021] »
یہ روایت صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 335]
یہ روایت صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 335]
وضاحت: (تشریح حدیث 1016)
یعنی حماد نے دو طریق سے یہ روایت بیان کی ہے، حماد عن ایوب و حماد عن یزید الرشک عن معاذہ۔
یعنی حماد نے دو طریق سے یہ روایت بیان کی ہے، حماد عن ایوب و حماد عن یزید الرشک عن معاذہ۔
حدیث نمبر: 1018
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: "إِذَا سَمِعَتْ الْحَائِضُ السَّجْدَةَ، فَلَا تَسْجُدْ".
عامر (شعبی) نے کہا: حائضہ اگر آیت سجدہ سنے تو سجدہ نہ کرے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1018]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف خالد بن عبد الله متأخر السماع من عطاء، [مكتبه الشامله نمبر: 1022] »
اس سند سے یہ روایت ضعیف ہے، لیکن دوسری آنے والی روایات سے اسے تقویت ملتی ہے۔
اس سند سے یہ روایت ضعیف ہے، لیکن دوسری آنے والی روایات سے اسے تقویت ملتی ہے۔
حدیث نمبر: 1019
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: "لَا تَسْجُدُ الْمَرْأَةُ الْحَائِضُ إِذَا سَمِعَتْ السَّجْدَةَ".
ابوقلابہ نے فرمایا: حیض والی عورت جب آیت سجدہ سنے تو سجدہ نہ کرے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1019]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1023] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔
اس اثر کی سند صحیح ہے۔
حدیث نمبر: 1020
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ "يَكْرَهُ لِلْحَائِضِ أَنْ تَسْجُدَ إِذَا سَمِعَتْ السَّجْدَةَ".
امام ابرا ہیم رحمہ اللہ حائضہ عورت کے آیت سجدہ سن کر سجدہ کرنے کو مکروہ گردانتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1020]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1024] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 14/2]
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 14/2]
حدیث نمبر: 1021
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا يَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَوْنٍ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ عَجْلَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْ النُّفَسَاءِ وَالْحَائِضِ: هَلْ تَقْضِيَانِ الصَّلَاةَ إِذَا تَطَهَّرْنَ، قَالَ: "هُوَ ذَا، أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَوْ فَعَلْنَ ذَلِكَ أَمَرْنَا نِسَاءَنَا بِذَلِكَ".
ابوغالب (عجلان) نے کہا: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے حیض و نفاس والی عورت کے بارے میں دریافت کیا کہ وہ طہارت کے بعد نماز قضاء کرے گی؟ فرمایا: یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات ہیں، اگر وہ ایسا کرتیں تو ہم بھی اپنی عورتوں کو ایسا کرنے کا حکم دیتے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1021]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1025] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ کہیں اور یہ روایت نہیں مل سکی۔
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ کہیں اور یہ روایت نہیں مل سکی۔