🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. باب إِذَا تَصَدَّقَ الرَّجُلُ عَلَى بَعْضِ وَرَثَتِهِ:
کوئی آدمی اپنے بعض وارثین پر صدقہ کرے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3268
أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: "إِذَا تَصَدَّقَ الرَّجُلُ عَلَى بَعْضِ وَرَثَتِهِ وَهُوَ صَحِيحٌ بِأَكْثَرَ مِنْ النِّصْفِ، رُدَّ إِلَى الثُّلُثِ، وَإِذَا أَعْطَى النِّصْفَ، جَازَ لَهُ ذَلِكَ". قَالَ سَعِيدٌ: وَكَانَ قُضَاةُ أَهْلِ دِمَشْقَ يَقْضُونَ بِذَلِكَ.
مکحول رحمہ اللہ نے کہا: کوئی آدمی بحالت تندرستی اپنے کسی وارث پر آدھے سے زیادہ مال صدقہ کرے تو وہ تہائی تک محدود کر دیا جائے، اور اگر خود سے نصف مال دے دے تو یہ اس کے لئے جائز ہو گا۔ سعید نے کہا: اہل دمشق اسی کا فتویٰ دیتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3268]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3279] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ سعید: ابن عبدالعزيز تنوخی ہیں۔ اس کا شاہد [مصنف عبدالرزاق 16398] میں دیکھئے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 3264 سے 3268)
بحالتِ تندرستی آدمی اپنے مال میں سے جس کو جتنا چاہے دے سکتا ہے، لیکن وارثین کے درمیان عدل و انصاف ملحوظ رکھنا چاہیے، کسی وارث کے ساتھ ظلم و زیادتی جائز نہیں، ہر آدمی کو قیامت کے دن اس کا حساب دینا ہوگا، الله تعالیٰ سب کو اپنی رعیت اور وارثین کے ساتھ عدل و انصاف کی توفیق بخشے، آمین۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں