مختصر حصن المسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
112. دعاء عند سماع صياح الديك ونهيق الحمار
مرغ بولنے اور گدھا ہینگنے کے وقت کی دعا
حدیث نمبر: 239
إِذَا سَمِعْتُمْ صِيَاحَ الدِّيَكَةِ فَاسْأَلُوا اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ؛ فَإِنَّهَا رَأَتْ مَلَكاً وَإِذَا سَمِعْتُمْ نَهِيقَ الْحِمَارِ فَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنَ الشَّيطَانِ؛ فَإِنَّهُ رَأَى شَيْطَاناً
”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرو، اور کہو: «اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ» “ ”اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔ (کیونکہ اس نے فرشتہ دیکھا ہے۔)“ اور جب تم گدھے کی آواز سنو تو کہو: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ”میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں۔“ اصل حدیث میں ان باتوں کا حکم ہے اور الفاظ مصنف کے اپنے ہیں۔ [صحيح بخاري: 3303، صحيح مسلم: 2729]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 239]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 239]