مختصر حصن المسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
132. من فضل التسبيح والتحميد، والتهليل، والتكبير
تکبیر، تسبیح، تحمید اور تہلیل کی فضیلت
حدیث نمبر: 264
قَالَ صلى الله عليه وسلم: مَنْ قَالَ (سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ) فِي يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ حُطَّتْ خَطَايَاهُ وَلَوْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْر
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے دن میں سو مرتبہ «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ» ”اللہ اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے۔“ کہا تو اس کے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔“ [صحيح بخاري: 6405، صحيح مسلم: 2691]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 264]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 264]
حدیث نمبر: 265
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم: مَنْ قَالَ (لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ) عَشْرَ مِرَارٍ، كَانَ كَمَنْ أَعْتَقَ أَرْبَعَةَ أَنْفُسٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ
جس شخص نے دن میں دس مرتبہ کہا: ”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اس کی ہی بادشاہی ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے۔ تو اولاد اسماعیل میں سے چار غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔“ [صحيح بخاري: 6403، 6404، صحيح مسلم: 2693]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 265]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 265]
حدیث نمبر: 266
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم: كَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِّسَانِ، ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ، حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ: (سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ)، (سُبْحانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر انتہائی ہلکے، میزان میں بہت بھاری اور رحمٰن کے ہاں بہت زیادہ پسندیدہ ہیں۔“، ”اللہ اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے اور اللہ پاک ہے عظمت والا ہے۔“ [صحيح بخاري: 6406، صحيح مسلم: 2694]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 266]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 266]
حدیث نمبر: 267
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم: لَأَنْ أَقُولَ (سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ)، أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمسُ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہ کلمات کہنا ان تمام (دنیاوی) چیزوں سے بڑھ کر محبوب ہیں جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔“ [صحيح مسلم: 2695]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 267]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 267]
حدیث نمبر: 268
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم: أَيَعْجِزُ أَحَدُكُم أَنْ يَكْسِبَ كُلَّ يَوْمٍ أَلْفَ حَسَنَةٍ؟ فَسَأَلَهُ سَائِلٌ مِنْ جُلَسَائِهِ كَيْفَ يَكْسِبُ أَحَدُنَا أَلْفَ حَسَنَةٍ؟ قَالَ: يُسَبِّحُ مِائَةَ تَسْبِيحَةٍ، فَيُكتَبُ لَهُ أَلْفُ حَسَنَةٍ أَوْ يُحَطُّ عَنْهُ أَلْفُ خَطِيئَةٍ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں کوئی شخص روزانہ ایک ہزار نیکیاں حاصل کرنے سے عاجز ہے، ایک آدمی نے کہا: ہم میں سے کوئی شخص ایک ہزار نیکیاں روزانہ کس طرح حاصل کر سکتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ سو مرتبہ «سُبْحَانَ اللهِ» کہے تو اس کے (نامہ اعمال) میں ایک ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، یا اس کی ایک ہزار خطائیں مٹا دی جاتی ہیں۔“ [صحيح مسلم: 2698]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 268]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 268]
حدیث نمبر: 269
مَنْ قَالَ (سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ) غُرِسَتْ لَهُ نَخْلَةٌ فِي الْجَنَّةِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے «سُبْحَانَ اللَّهِ العَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ» ”اللہ اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے، عظمت والا“ کہا، اس کے لئے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔“ [اسناده ضعيف، سنن ترمذي: 3464، المستدرك للحاكم: 1888]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 269]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 269]
حدیث نمبر: 270
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم: يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ أَلاَ أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟ فَقُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: قُلْ (لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبد اللہ بن قیس کیا میں تمہاری جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کے بارے میں رہنمائی نہ کروں؟ میں نے کہا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ”اللہ کے توفیق وہ مدد کے بغیر کسی گناہ سے بچنے کی طاقت اور کوئی نیکی کرنے کی قوت نہیں۔“ [صحيح بخاري: 2992، 4202، 6409، صحيح مسلم: 2704]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 270]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 270]
حدیث نمبر: 271
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم: أَحَبُّ الْكَلاَمِ إِلَى اللَّهِ أَرْبَعٌ: (سُبْحَانَ اللَّهِ)، وَ(الْحَمْدُ لِلَّهِ)، وَ(لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ)، وَ(اللَّهُ أَكْبَرُ)، لاَ يَضُرُّكَ بِأَيِّهِنَّ بَدَأتَ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کو چار کلمات بہت زیادہ پیارے ہیں، ان میں سے جس کے ساتھ بھی ابتدا کرو کوئی حرج نہیں۔“، ”اللہ پاک ہے تمام تعریفات اللہ کے لئے ہیں، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔“ [صحيح مسلم: 2137]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 271]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 271]
حدیث نمبر: 272
جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: عَلِّمْنِي كَلاماً أَقُولُهُ: قَالَ: قُلْ (لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيراً، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيراً، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ العَالَمِينَ، لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ). قَالَ: فَهَؤُلاَءِ لِرَبِّي، فَمَا لِي؟ قَالَ: قُلْ (اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَارْزُقْنِي)
ایک بدو (اعرابی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: مجھے کوئی ایسا کلام سکھائیں جو میں ہمیشہ کہتا رہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کلمات پڑھا کرو: اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، بہت بڑا اور اللہ کے لئے تمام تعریفات بہت زیادہ ہیں، اللہ رب العالمین پاک ہے، اللہ غالب حکمت والے کی توفیق و مدد کے بغیر گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت نہیں۔“ وہ کہنے لگا یہ کلمات تو میرے رب کے لئے ہیں میرے لئے کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس طرح کہو: «اللهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي» اے اللہ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے ہدایت دے اور مجھے عافیت دے اور مجھے رزق عطا فرما۔“ [صحيح مسلم: 2696، 2697]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 272]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 272]
حدیث نمبر: 273
إِنَّ أَفْضَلَ الدُّعَاءِ (الْحَمْدُ لِلَّهِ)، وَأَفْضَلَ الذِّكْرِ (لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً افضل دعا «الحَمْدُ لِلَٰهِ» ہے اور سب سے افضل ذکر «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ» ہے۔“ [حسن، سنن ترمذي: 3383، سنن ابن ماجه: 3800، المستدرك للحاكم: 503/1ح1852]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 273]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 273]