الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
کتاب الادب ادب کا بیان انسان کو شہنشاہ پکارنے کی حرمت کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو سنا کہ وہ دوسرے کو کہہ رہا تھا: اے بادشاہوں کے بادشاہ! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ملک الملوک یعنی بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6205، 6206، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2143، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5835، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7818، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4961، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2837، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19374، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7447، 8293، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1161، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4365، والطبراني فى «الصغير» برقم: 597، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1076»
حكم: صحيح
|