الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
أَحَادِيثُ أُمِّ مَعْبَدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سیدہ ام معبد رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 359
359- معبد بن کعب اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: یہ وہ خاتون ہیں، جنہوں نے دونوں قبلوں کی طرف رخ کرکے نماز ادا کی ہوئی ہے، وہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو ملی ہوئی چیزوں کے استمعال سے منع کرتے ہوئے سنا ہے: یعینی کھجور اور کشمش ملا کر نبیذ تیار کی جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں میں سے ہر ایک کی الگ سے نبیذ تیار کرو۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه أحمد في «مسنده» ، برقم: 24563، والطبراني فى «الكبير» ، برقم: 353، 354»
|