الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
جَامِعُ أَبِي هُرَيْرَةَ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول مجموعۂ روایات حدیث نمبر 1097
1098- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے۔ ”اے آدم کے بیٹے! تم خرچ کرو میں تم پر خرچ کروں گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اللہ تعالیٰ کے دونوں ہاتھ بھرے ہوئے ہیں۔ رات اور دن (میں مسلسل) خرچ کرنا اس میں کوئی کمی نہیں لاتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4684، 5352، 7411، 7419، 7496، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 993، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 725، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7686، 11175، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3045، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 197، 2123، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7909، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7418، 8256، 8269، 10123، 10649، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6260، 6343، مكرر، والبزار فى «مسنده» برقم: 8890»
|