الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الحميدي کل احادیث 1337 :حدیث نمبر
مسند الحميدي
جَامِعُ أَبِي هُرَيْرَةَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول مجموعۂ روایات
حدیث نمبر 1107
حدیث نمبر: 1108
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
1108 - حدثنا الحميدي قال: ثنا سفيان، قال: ثنا ايوب، عن عكرمة، قال: الا اخبركم باشياء قصار سمعناها، عن ابي هريرة، احدها قال: قال رسول الله صلي الله عليه وسلم: «لا يمنعن احدكم جاره ان يغرز خشبة في جداره» ، قال ايوب:" ولو قلت لك: ان الحسن ترك كثيرا من التفسير حين قدم عكرمة البصرة حتي خرج منها لصدقت"1108 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَشْيَاءَ قِصَارٍ سَمِعْنَاهَا، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَحَدُهَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدُكُمْ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ» ، قَالَ أَيُّوبُ:" وَلَوْ قُلْتُ لَكَ: أَنَّ الْحَسَنَ تَرَكَ كَثِيرًا مِنَ التَّفْسِيرِ حِينَ قَدِمَ عِكْرِمَةُ الْبَصْرَةَ حَتَّي خَرَجَ مِنْهَا لَصَدَقْتُ"
1108-عکرمہ بیان کرتے ہیں: کیا میں تم لوگوں کو ان مختصر چیزوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی زبانی سنی ہیں؟ ان میں سے ایک یہ ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے۔ کوئی بھی شخص اپنے پڑوسی کواس بات سے ہرگزمنع نہ کرے کہ وہ اس کی دیوار میں اپنا شہتیر گاڑے۔
ایوب نامی راوی کہتے ہیں: اگر میں تم سے یہ کہوں کہ عکرمہ بصرہ آئے، تو حسن بصری نے بہت سی تفسیری روایات بیان کرنا ترک کردی تھیں، تو میری یہ بات سچ ہوگی۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2463، 5627، 5628، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1609، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 515، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7306، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3634، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1353، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2164، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2335، 3420، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11491، 11492، 11493، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7274، 7275، 7398، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6249، 6309»

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.