🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Our Whatsapp Channel
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

376. ‏(‏143‏)‏ بَابُ ذِكْرِ خَبَرٍ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي تَكْبِيرِهِ فِي الصَّلَاةِ فِي كُلِّ خَفْضٍ وَرَفْعٍ بِلَفْظٍ عَامٍّ مُرَادُهُ خَاصٌّ‏.‏
اس حدیث کا بیان جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ نماز میں ہر اٹھتے اور جھکتے وقت اللہ اکبر کہتے تھے، اس کے الفاظ عام ہیں اور مراد خاص ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 576
نا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، أنا رَوْحُ ابْنُ جُرَيْجٍ . ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ . ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ أَيْضًا الزَّعْفَرَانِيُّ ، نا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ عَمِّهِ وَاسِعِ بْنِ حَيَّانَ ، أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ عَنْ صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " اللَّهُ أَكْبَرُ كُلَّمَا وَضَعَ، اللَّهُ أَكْبَرُ كُلَّمَا رَفَعَ" . هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ، وَقَالَ ابْنُ مَنِيعٍ: عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُ أَكْبَرُ" كُلَّمَا رَفَعَ وَوَضَعَ، وَزَادَ ثُمَّ يَقُولُ:" السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، عَنْ يَمِينِهِ"،" السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، عَنْ يَسَارِهِ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: اخْتَلَفَ أَصْحَابُ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى فِي هَذَا الإِسْنَادِ، فَقَالَ: إِنَّهُ سَأَلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ، خَرَّجْتُهُ فِي كِتَابِ الْكَبِيرِ
جناب واسع بن حیان سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا، جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھتے اور جُھکتے «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے تھے۔“ اور یہ اضافہ بیان کیا ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دائیں جانب «‏‏‏‏السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ» ‏‏‏‏ کہتے اور اپنی بائیں جانب بھی «‏‏‏‏السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ» ‏‏‏‏ فرماتے۔“ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جناب عمرو بن یحییٰ کے شاگردوں نے اس سند میں اختلاف کیا ہے، وہ فرماتے ہیں کہ اُنہوں نے عبداللہ بن زید بن عاصم سے سوال کیا میں نے اس کو کتاب الکبیر میں بیان کیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 576]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 576، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1319، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1244، 1245، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3031، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5502»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 577
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَجُلا عِنْدَ الْمَقَامِ يُكَبِّرُ فِي كُلِّ رَفَعٍ وَوَضْعٍ، فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقُلْتُ:" إِنِّي رَأَيْتُ رَجُلا يُصَلِّي وَيُكَبِّرُ فِي كُلِّ رَفْعٍ وَوَضْعٍ، فَقَالَ: أَوَلَيْسَ تِلْكَ صَلاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، لا أُمَّ لَكَ؟"
حضرت عکرمہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو مقام ابراہیم کے پاس (نماز میں) ہر اُٹھتے اور جُھکتے وقت تکبیر کہتے ہوئے دیکھا تو میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ میں نے ایک شخص کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے وہ ہر اُٹھتے اور جُھکتے وقت «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ تیری ماں مر جائے کیا یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز نہیں ہے؟ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 577]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 787، 788، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 577، 582، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1765، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2539، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1911»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں