🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

34. من قال: ليس في العسل زكاة
بعض حضرات یہ کہتے ہیں کہ شہد میں زکوٰۃ نہیں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10150 ترقیم الشثری: -- 10329
١٠٣٢٩ - حدثنا وكيع عن (سفيان) (١) عن إبراهيم بن ميسرة عن طاوس ان معاذا لما اتى اليمن اتي (بالعسل) (٢) واوقاص الغنم فقال: لم اؤمر فيها بشيء (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (بياض).
(٢) في [هـ]: (العسل).
(٣) منقطع؛ رواية طاوس عن معاذ منقطعة.

حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن إبراهيم بن ميسرة ، عن طاوس ، ان معاذا لما اتى اليمن اتي بالعسل واوقاص الغنم , فقال:" لم اؤمر فيها بشيء"
حضرت طاوس ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ جب یمن تشریف لائے تو ان کے پاس لوگ شہد اور بکریوں کے دو فریضوں کے درمیانی عدد کو لے کر آئے (اونٹ پانچ ہوں تو زکوٰۃ صرف ایک بکری ہے اور جب تک ان کی تعداد دس نہ ہو کوئی اضافہ نہ ہوگا پس پانچ سے دس تک وقص کہلاتا ہے) آپ نے ارشاد فرمایا: مجھے ان کے (وصول کرنے کے) بارے میں حکم نہیں دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10329]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10329، ترقيم محمد عوامة 10150)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10151 ترقیم الشثری: -- 10330
١٠٣٣٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبيد الله عن نافع قال: بعثني عمر بن عبد العريز على اليمن، فاردت ان آخذ من العسل العشر، قال مغيرة بن حكيم الصنعاني: ليس فيه شيء، فكتبت إلى عمر بن عبد العريز، فقال: صدق وهو عدل رضى.
حدثنا وكيع، عن سفيان، عن عبيد الله، عن نافع، قال: " بعثني عمر بن عبد العزيز على اليمن، فاردت ان آخذ من العسل العشر، قال مغيرة بن حكيم الصنعاني:" ليس فيه شيء" فكتبت إلى عمر بن عبد العزيز، فقال: صدق وهو عدل رضي"
حضرت نافع ارشاد فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت عمر بن عبد العزیز نے یمن بھیجا، میں نے شہد میں عشر لینے کا ارادہ کیا تو مجھے مغیرہ بن حکیم الصنعانی نے منع فرمایا کہ اس میں عشر نہیں ہے۔ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو صورت حال لکھی، آپ نے ارشاد فرمایا انہوں نے ٹھیک کہا ہے وہ عادل ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10330]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10330، ترقيم محمد عوامة 10151)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10152 ترقیم الشثری: -- 10331
١٠٣٣١ - حدثنا ابو اسامة عن عبيد الله بن عمر عن نافع قال: سالني عمر بن عبد العريز عن صدقة العسل فقلت: اخبرني المغيرة بن حكيم انه: ليس فيه صدقة فقال عمر: عدل مصدق.
حدثنا ابو اسامة، عن عبيد الله بن عمر، عن نافع، قال سالني عمر بن عبد العزيز عن صدقة العسل، فقلت اخبرني المغيرة بن حكيم:" انه ليس فيه صدقة" فقال عمر: عدل مصدق
حضرت نافع ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے مجھ سے شہد کی زکوٰۃ کے بارے میں دریافت کیا، میں نے عرض کیا کہ حضرت مغیرہ بن حکیم نے مجھے بتایا ہے کہ اس میں کچھ نہیں ہے۔ (زکوٰۃ نہیں ہے) حضرت عمر بن عبد العزیز نے ارشاد فرمایا کہ وہ عادل ہیں ان کی تصدیق کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10331]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10331، ترقيم محمد عوامة 10152)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں